مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران نے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل کیا: خطیب زادہ

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ایران مخالف قرارداد پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انسانی حقوق کے دعویدار ہونے کا حق نہیں پہنچتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 46 ویں اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد کمزور، متفرق آراء، اورمکمل اتفاق رائے اور بین الاقوامی مقبولیت سے عاری تھی۔

سعید خطیب زاده نے کہا کہ اس قرارداد کے حامیوں کو پہلے تو اقتصادی دہشتگردی اور یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں اور کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کو ادویات اور بنیادی طبی سازوسامان سے محروم رکھنے اور اس کے خطرناک نتائج پر امریکہ کی مذمت کرنی چاہئیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کے باوجود اپنے عوام اور عالمی برادری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل کیا۔

واضح رہے کہ کل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 46 ویں اجلاس میں برطانیہ اور چند دیگر یورپی ممالک کی تجویز پر ایران میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کے مشن میں توسیع کی قرارداد سادہ اکثریت سے منظور کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button