مشرق وسطی

ایران نے فلسطین سے اپنی وفاداری ثابت کر دی: شامی مفتی اعظم

شیعہ نیوز: شام کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیلی سفارتخانے کو بند کرکے فلسطین سے اپنی وفاداری ثابت کر دی۔

شام کے مفتی اعظم شیخ بدر الدین حسون نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایسا ملک قرار دیا جس نے صیہونی حکومت کا سفارتخانہ بند کرکے اس کی جگہ فلسطینی سفارتخانہ کھولا اور فلسطین کی امنگوں سے اپنی وفاداری ثابت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم بدر الدین حسون نے روز قدس، روز مستضعفین عنوان کے تحت ایک ورچوئل اجلاس میں کہا کہ فلسطین کو تمام ادیان الہی والے مانتے ہیں اور اس سرزمین پر حملہ کرنے والے جس طرح دعوی کرتے ہیں ، یہودی نہیں ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ قرآن مجید کی رو سے جس کی طرف سورہ اسرا کی آیت میں اشارہ کیا گیا ہے، بیت المقدس وہ جگہ ہے جہاں پر کوئی حملہ آور اور ظالم باقی نہیں رہ سکتا اور اس سرزمین پر جس نے بھی ظلم اور ستم کے ارادے سے قدم رکھا، وہ نابود ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button