دنیا

ایران اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاری کررہا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

شیعہ نیوز : آکسیوس نے مغربی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے شرارت آمیز جوابی حملے کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی آکسیوس نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کو اندیشہ ہے کہ ایران امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کی شکل میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے آیت اللہ خامنہ ای کو اپنا قائد، رہبر و امام تسلیم کرکے بیعت رضوان کی ہے،رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ

یاد رہے کہ ایرانی با خبر ذریعے نے سی این این کو بتایا تھا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد تہران حکام امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے تل ابیب کو دردناک جواب دینا چاہتے ہیں۔

آکسیوس نے سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ ایران کا جوابی حملہ اسرائیل سے سوچ سے بہت مختلف ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button