مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران؛ صدارتی انتخابات کے امیدواروں کا اعلان ہو گیا

شیعہ نیوز:ایران کے الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں شورائے نگہبان یا گارجین کونسل کے ذریعے اہل قرار دئے گئے سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شورائے نگہبان نے باضابطہ طور پر اہل امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ گزشتہ شب غیر سرکاری ذرائع نے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا تھا تاہم ملک میں سبھی کو سرکاری اعلان کا انتظار تھا۔

بیان کے مطابق شورائے نگہبان نے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی توثیق کی ہے ان میں، سعید جلیلی ، محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، علی رضا زاکانی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محسن مہر علی زادہ اور عبد الناصر ہمتی شامل ہیں۔

آئین کی دفعہ چھیاسٹھ کے تحت ، تمام نامزد امیدوار جن کی صلاحیت کی تائید ہو چکی ہے، آج سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کے مجاز ہیں۔ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات، اٹھارہ جون کو کرائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button