مشرق وسطی

ایران حالیہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیر خارجہ عراقچی

شیعہ نیوز:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کہا کہ ایران گذشتہ ماہ ملک پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، لیکن وہ خطے کی صورت حال جیسے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو مد نظر رکھتا ہے۔

عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایران لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

اسرائیلی رجیم اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے سے شروع ہوا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی لبنان سے انخلا جب کہ لبنان کی فوج کی اس علاقے میں تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button