
ایران کی تازہ چال نے اسرائیل و امریکہ کو حیران کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران عالمی منظرنامے پر ایک بڑے کھلاڑی کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ تہران کی تازہ چالوں نے اسرائیل اور امریکا کو حیران کردیا ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے رپورٹ دی ہے کہ ایران روس سے جدید ترین سیٹلائٹ حاصل کررہا ہے۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اسرائیل کی جاسوسی اور صیہونی فوج کے خفیہ ٹھکانوںکی کھوج اور ان پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیاجائےگا۔
ایران نے روس سے مل کر سیٹلائٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا ہے اسے جلد ہی خلا میں بھیج دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سیٹلائٹ پر جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو چھوٹے سےچھوٹے ٹارگٹ پر باآسانی نظر رکھ سکتے ہیں۔
ایران سیٹلائٹ کے ذریعے نہ صرف اسرائیل بلکہ عراق سمیت مشرق وسطی میں دیگر اہداف کی جاسوسی کرسکےگا۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ سیٹلائٹ فعال ہونے کے بعد ایرانی پراکسیز مزیدمہلک ہو جائیں گی۔ اس سے اسرئیل کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ایران اور روس نے 2018 میں سیٹلائٹ کی تیاری پر کام شروع کیا تھا۔ اس سلسلہ میں ایرانی پاسدران انقلاب نے روسی ماہرین کو سیٹلائٹ میں جدید کیمرے اور سینسر نصب کرنے کا کہا تھاجس کے ذریعے زمین پر اس کے خلاف کی جانے والی منصوبہ بندی پر بھی نظر رکھی جاسکے۔