
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایران: شہید رجائی پورٹ دھماکہ، شہباز شریف کی جانب سے اظہار افسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
شیعہ نیوز: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ میں دھماکے کے نتیجے میں نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔