
ایران پابندیوں کے مکمل خاتمے کے مطالبے پر مضبوطی سے قائم ہے، امام جمعہ قم
شیعہ نیوز:قم کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران پابندیوں کے مکمل خاتمے کے مطالبے پر پوری قوت کے ساتھ قائم ہے اور کامیابی کے حصول تک اس راستے کو جاری رکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی برسی پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کے دور میں دوستوں اور دشمنوں نے آپ ع کی سائنسی قدرت کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں : طبی مراکز پر صیہونی مسلسل حملے کر رہے ہیں، اقوام متحدہ سنجیدہ موقف اختیار کرے، حماس
آیت اللہ سعیدی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کو خطے سے نکال باہر کرنے اور "مرگ بر امریکہ” کے نعرے کا عالمی مرکز ہے جبکہ امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کا سب سے طاقتور دشمن تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ 50 سالہ دشمنی کے آسانی سے خاتمے کی امید نہیں ہے، لیکن یہ منظر دونوں محاذوں کی اتھارٹی کو جانچنے کا امتحان ہے کہ جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں الہی محاذ اور امریکہ کی قیادت میں شیطانی محاذ باہم برسر پیکار ہیں۔
امام جمعہ قم نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو کمزور کرنے پر زور دیتا ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ ایک ناقابل تردید حق کے طور پر پابندیوں کے مکمل خاتمے پر مضبوطی سے قائم ہے اور اس راستے کو اپنے اہداف کے حصول تک جاری رکھے گا۔