دنیا

ایران اب بھی قائم و دائم اور ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صہیونی رکن پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: صہیونی پارلیمنٹ کے نمائندے عمیت ہالیوی نے کہا ہے کہ یہ کہنا پڑے گا کہ ایرانی نظام اب بھی پوری طرح قائم ہے۔ تہران کے پاس اب بھی بے شمار میزائلوں کا ذخیرہ ہے اور ہمیں نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ "عمیت ہالیوی” جو کہ صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے رکن ہیں، نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا ضروری ہے کہ ایرانی نظام بدستور قائم ہے اور ایران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں میزائل موجود ہیں، جو ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو باقاعدہ طور پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئے

ادھر اسرائیلی ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل میں کی جانے والی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹس کے مطابق ایران نے ابھی تک اپنے تمام دور مار اور خطرناک ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے بھاری میزائل موجود ہیں جو ایک ٹن سے زائد بارودی مواد لے جا سکتے ہیں، اور کروز میزائل بھی اس کے پاس ہیں جن کا سراغ لگانا اور روکنا انتہائی مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button