مشرق وسطی

ایران کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری مجرمانہ حملوں خاص طور پر بیروت کے جنوبی علاقے (ضاحیہ) پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک عہدیدار اور اس کے بیٹے سمیت متعدد لبنانی شہری شہید ہوئے۔

بقائی نے نشاندہی کی کہ اسرائیل نے 2000 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کرتے ہوئے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی شام کے ائیربیس کا کنٹرول حاصل کرے گا! ذرائع کا انکشاف

انہوں نے ان وحشیانہ حملوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کے ضامنوں کی بے عملی کو ذلت آمیز اور ان کے ناقابل اعتبار ہونے کی واضح علامت قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام میں بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے دیگر مغربی حامیوں کو ان جرائم میں ملوث ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ جارحیت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کریں۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button