مشرق وسطی

فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، ایران کی شدید مذمت

شیعہ نیوز:ایرانی وزارت خارجہ نے جبالیا اور خان یونس میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسرائیل کی جانب سے جبالیہ اور خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے عارضی کیمپوں اور خیموں پر کی گئی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں شیر خوار بچوں سمیت درجنوں بے گناہ فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان حملوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی تل ابیب کی حمایت کم ہوگئی ہے، سابق صہیونی انٹیلیجنس افسر کا انکشاف

انہوں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے مظالم کو انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قانون پر کھلی جارحیت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی تمام حکومتیں اور اقوام متحدہ قانونی و اخلاقی طور پر فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور انسانی حقوق کے اصولوں کے نفاذ کی پابند ہیں۔

ترجمان نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی حکومت اور اس کے اعلی عہدیداروں کے خلاف جاری مقدمات کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

اسماعیل بقائی نے فلسطینی عوام کے ساتھ ایران کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، اور غزہ کے محصور عوام کو فوری طور پر خوراک و ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button