
ایران، قاصد راکٹ کا کامیاب تجربہ، خلائی ٹیکنالوجی میں نئی بلندیوں کی جانب پیشقدمی
شیعہ نیوز: ایرانی سائنسدانوں نے قاصد سیٹلائٹ کیریئر کا کامیاب تجربہ کرکے ملکی خلائی پروگرام کی خودکفالت کی جانب اہم قدم بڑھایا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے خلا کی جانب ایک اور کامیاب قدم بڑھاتے ہوئے قاصد سیٹلائٹ کیریئر کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
اس تجربے کا مقصد ایران اسپیس ایجنسی کی تیار کردہ جدید خلائی ٹیکنالوجیز کا عملی جائزہ اور جانچ تھا، جو مستقبل میں ایران کے سیٹلائٹس، سیٹلائٹ بردار راکٹس اور مجموعی خلائی نظام کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، اسرائیل انسانی امداد روک رہا ہے، یونیسف
اس تجربے کے بعد ایران اپنی خلائی ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کے مزید قریب لے جانے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس پیشرفت سے نہ صرف ایران دفاع، مواصلات اور سائنس و تحقیق کے میدان میں خودکفیل ہوا ہے بلکہ خطے میں ایک مستحکم اور موثر خلائی طاقت کے طور پر اس کی شناخت مضبوط ہوئی ہے۔
قاصد ایک Expendable راکٹ ہے جو مصنوعی سیاروں کو مدار میں بھیجنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ راکٹ 2020 میں پہلی بار کامیابی سے فضا میں گیا۔ اب، نئے تجربے نے اس کی استعداد اور ایران کی انجینئرنگ مہارت کو مزید پختہ کردیا ہے۔