مشرق وسطی
ایران، روس کی قومی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے، صدر رئیسی
شیعہ نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی روس کی قومی خودمختاری کی حمایت پر تاکید کی۔
اس ٹیلی فونک ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے عملی نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں صدور نے باہمی ذاتی مشاورت کے جاری رہنے پر زور دیا اور تازہ ترین بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص قفقاز کے علاقے میں استحکام اور شام کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں صدور کے درمیان ہونے والی مذکورہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے صدر رئیسی کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔