دنیا

خلیج فارس کے نام کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش، گوگل کے خلاف ایران کی قانونی کارروائی

ایرانی مرکز برائے سائبر اسپیس کے نائب سربراہ محمد صادق فراہانی نے کہا ہے کہ گوگل نے خلیج فارس کے تاریخی نام میں تحریف کر کے ایران کی ثقافتی شناخت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک ادارہ، ایران کی تہذیبی و تاریخی شناخت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے

شیعہ نیوز: ایران نے خلیج فارس کے تاریخی نام کو مسخ کرنے کی کوشش پر معروف امریکی کمپنی گوگل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی مرکز برائے سائبر اسپیس کے نائب سربراہ محمد صادق فراہانی نے کہا ہے کہ گوگل نے خلیج فارس کے تاریخی نام میں تحریف کر کے ایران کی ثقافتی شناخت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک ادارہ، ایران کی تہذیبی و تاریخی شناخت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

فراہانی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تین مراحل میں اقدامات کیے جائیں گے، جن میں بین الاقوامی تنظیموں میں احتجاج، عالمی عدالتوں اور ثالثی ٹریبیونلز میں مقدمات کی پیروی اور ایرانی وزارت خارجہ اور عدلیہ کے تعاون سے ملک کی اندرونی عدالتوں میں شکایت کا اندراج شامل ہے۔

یہ بھی پھی: پوپ کا اسرائیل سے غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر عائد رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا مرکز عوام کے ثقافتی، تہذیبی اور تاریخی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میکسیکو نے بھی اپنے ملک کے نام سے موسوم خلیج کا نام تبدیل کرنے پر گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button