مشرق وسطی

ایران تمام خطرات کا سامنا کرسکتا ہے، حزب اللہ لبنان

شیعہ نیوز : حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں تہران میں واقع ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے،جس کے نتیجے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی، جس کے نتیجے میں ایٹمی سائنسدان اور یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت ہوئی ،کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران سے دلی تعزیت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے شہداء اور خصوصی طور پر بین الاقوامی دہشت گرد صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

حزب اللہ نے کہا ہم ایران اور اس کی غیور اور مجاہد قوم کے ساتھ غیر ملکی خطرات،سازشوں اور صہیونی حکومت کے نئے اتحاد اور خطے کے متعدد ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے کھڑے ہیں۔

ہمیں یقین ہے خدا کی اجازت سےایران ان تمام خطرات کا سامنا کرسکتا ہے اور مجرموں کی شناخت کے ساتھ ہی اپنے مایہ ناز سائنسدانوں اور عہدیداروں کے قتل میں ملوث افراد اور بین الاقوامی دہشت گرد اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے سیاسی حامیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button