اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران طاقتور ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے استقامت کے محاذ کے شہیدوں کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر تقریر میں کہا ہے کہ ایران بہت طاقتور ہے اور وہ خود یہ فیصلہ کرے گا کہ ان شہیدوں کے انتقام کب اور کیسے لینا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اتوار کی رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھویں کی شہادت کی پہلی برسی کے خصوصی پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام، استقامتی تحریکوں، جماعتوں، ملتوں اور خطے کے ملکوں نے شہید سلیمانی اور شہید مہندس سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے لبنانی استقامت اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو جس نے پیسوں اور ہتھیاروں سے ہماری حمایت کی اور اس راہ میں شہید پیش کیے، اس ملک کے برابر نہیں سمجھ سکتے جس نے ہمارے خلاف سازشیں کیں اور صیہونی دشمن کی حمایت کی۔

نصر اللہ نے کہا کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایران، انتقام لینے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لے گا، ایران اگر جواب دینا چاہے گا تو وہ فوجی یا سیکورٹی جواب دے گا، ایران کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہے اور وہی فیصلہ کرے گا کہ کس طرح اور کب جواب دے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران مضبوط ہے اور جب وہ شہید سلیمانی کے قتل کا جواب دینے کا فیصلہ کر لے گا تو وہ خود عمل کرے گا اور اپنے دوستوں سے نہیں کہے گا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button