اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کھلے سمندرمیں پھنسے 23 ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر

سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ ہے کہ وہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

شیعہ نیوز: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سمندر میں پھنسے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں پاک بحریہ کی جانب سے ماہی گیروں کی کشتی کی مدد کے لئے اپیل پر فوری اور فعال ردعمل اور کھلے سمندر میں پھنسے ان 23 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو بین الاقوامی پانیوں میں ریسکیو اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں میں قریبی حمایت اور باہمی تعاون حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مارچ 2024ء میں بھی پاک بحریہ نے آگ میں پھنسے 8 ماہی گیروں کو بچایا تھا۔ سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ ہے کہ وہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button