مشرق وسطی

ایران، ٹرمپ پر ریاستی دہشت گردی کے جرم میں کیس دائر کرے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر پر ریاستی و اقتصادی دہشت گردی کے جرم میں مقدمہ دائر کرے گا۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا خاتمہ کر لیا ہے اور ایران، امریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرے گا۔

جواد ظریف نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت امریکی حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ تھی اور اس کے اثرات مغربی ایشیا کے علاقے سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے تک جاری رہیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھیں فوجی کمانڈر کا مقابلہ میدان جنگ میں کرنا چاہئے تھا، بزدلانہ کارروائی کے ذریعے قتل نہیں کرنا چاہیے تھا اگر چہ امریکی اور صیہونی حکومت ہمیشہ اسی طرح کی کارروائی کرتی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی حکومت نےسینچری ڈیل کی رونمائی کر کے ثابت کردیا کہ تاریخ میں اس کی جاہ طلبی صیہونیوں کی جاہ طلبی سے زیادہ رہی ہے اور ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی مسئلے کے حل میں ثالثی نہیں کر سکتے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close