دنیا

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج صبح باکو میں ملاقات کی اور دوجانبہ تعلقات، شام کے شمالی علاقے کی تازہ ترین صورتحال،آستانہ مذاکرات اور اسی طرح علاقائی اور عالمی موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف جو نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور آذربائیجان کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے عراق اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button