دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف انڈیا و اسرائیل کو جھوٹا گمراہ کن پراپیگنڈا

شیعہ نیوز:ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت اور اسرائیل کی جانب سے گمراہ کن پراپیگنڈا مہم میں شدت آ گئی ہے۔

مختلف آن لائن نیٹ ورکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے دعوے گردش کر رہے ہیں، جن میں پاکستان، چین اور روس پر ایران کی مبینہ حمایت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی اور ایک منظم اطلاعاتی آپریشن کا حصہ ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں زیر گردش رپورٹس کی جانچ سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی اس بیانیہ سازی کا مقصد نہ صرف اپنے اشتعال انگیز اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے بلکہ خطے میں مصنوعی اتحادوں کا تصور گھڑ کر ایران کو سفارتی طور پر تنہا کرنا بھی ہے۔

بین الاقوامی انٹیلی جنس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان، چین یا روس کی جانب سے کسی قسم کی عسکری یا خفیہ امداد فراہم کیے جانے کے کوئی قابل اعتماد شواہد موجود نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ محض ایک پراپیگنڈا چال ہے، جو مغربی دنیا کو گمراہ کرنے اور خطے میں موجود خودمختار ممالک کی آزادانہ پالیسیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستان نے اپنا مؤقف دو ٹوک اور اصولی انداز میں پیش کیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کسی کی مسلط کردہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بھارت اور اسرائیل کی اس حکمتِ عملی کا تسلسل ہیں جس کے ذریعے وہ عالمی دباؤ سے بچنے کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی جانب سے "اینٹی ویسٹ بلاک” کا تصور پیش کر کے ایک نیا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی سفارت کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کا مقصد کثیرالجہتی روابط اور خودمختار ریاستوں کے فیصلوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہے۔

تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس گمراہ کن اطلاعاتی مہم کا نوٹس لے اور خطے میں حقائق پر مبنی بیانیے کو فروغ دے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button