
ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے، عباس عراقچی
شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد کہ ہفتے کو ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکہ اعلیٰ سطح پر بالواسطہ بات چیت کے لیے ہفتے کے روز عمان میں ملاقات کریں گے، یہ موقع بھی ہے اور امتحان بھی۔ گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائیہ ایسی صلاحیتیں رکھتی ہے جن کا دشمن تصور نہیں کرسکتا؛ جنرل صباحی فرد
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے اور اب اس کو ایران کی تجویز کا جواب دینا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تسنیم نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اگرچہ ہمیں جلدی نہیں ہے لیکن اب گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے کہ ایران کی تجویز کا جواب دے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی ذمہ داری وزارت خارجہ پر ہوگی۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ براہ راست مذاکرات کی تجویز ان وجوہات کی بنا پر جو ہم بارہا بتاچکے ہیں، ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے لیکن ہم عمان کی وساطت سے بالواسطہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے کہ ایران کی تجویز کا جواب دے لیکن ہمیں جلدی نہیں ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کاروں کے بارے میں جو اندازے لگائے جارہے ہیں، وہ صحیح نہیں ہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ مذاکرات کی ذمہ داری وزارت خارجہ کی ہوگی اور ممکن ہے کہ مذاکرات کی مدیریت وزیر خارجہ کے پاس ہو۔