
دنیا
ایران امریکہ جوہری مذاکرات کو یورپی مفادات کے مطابق ہونا چاہیے! یورپی یونین
شیعہ نیوز: یورپی یونین کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں یورپی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ بیروٹ نے لکسمبرگ میں یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں یورپی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عالمی برادری اقدام کرے، ایران
امریکی اور ایرانی سفارت کاروں نے ہفتے کے روز عمان میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مغربی خدشات کو دور کرنے کی کوشش کے طور پر بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کیا۔