مشرق وسطی

ایران امریکہ مذاکرات جاری ہیں، ملکی معاملات جوہری مذاکرات پر ہرگز منحصر نہیں، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی اجلاس کے دوران کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور ان مذاکرات کی وجہ سے ملک کے معاملات میں تاخیر کسی طور درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر، اگر معاہدے تک پہنچ گئے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صرف 45 منٹ میں ایران کے سامنے ڈھیر ہوگیا، وال سٹریٹ جرنل

ایرانی صدر نے مذاکرات کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ رہنمائی پر ان شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے منگل کو اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ ایران کا کوئی بھی صنعتی یا اقتصادی معاملہ کسی بھی طرح سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر منحصر نہیں ہے۔

انہوں نے ملکی حکام کو خبردار کیا کہ ملکی معاملات کو عمان مذاکرات سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button