
مشرق وسطی
ایران پہلا ملک تھا جس نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی، بارزانی
شیعہ نیوز: عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی نے تہران ڈائیلاگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں : ہم پرامن ایٹمی توانائی کے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی صدر
انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان کے دورہ اربیل کے بعد، ہم ہر سطح پر تعلقات کی توسیع کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
بارزانی نے کہا کہ سنندج میں جلد ہی ایک میٹنگ ہونے والی ہے جو صدر پزشکیان کے دورے کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔