مشرق وسطی

غزہ سے متعلق سیاسی تجاویز قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے پر ایران کا خیرمقدم

شیعہ نیوز: ایران نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے پیش کردہ سیاسی تجاویز کو قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام سے متعلق پیش کی جانے والی سیاسی تجاویز پر حماس کے جواب کا خیر مقدم کیا اور استقامت کی اس سیاسی ہوشیاری کو اس کی جنگی طاقت کا ایک اور جلوہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح شہر سے پناہ گزینوں کے جبری انخلاء پر ہیومن رائٹس واچ کا سخت انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ، غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور مظالم کی فوری اور پائيدار روک تھام ، غزہ پٹی کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے، فلسطینی قیدیوں کی آزادی، غزہ پٹی سے غاصب اسرائيلی فوجیوں کے غیر مشروط انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت ملت فلسطین کے تمام حقوق کی بازیابی پر مبنی تجاویز کی حمایت کرتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حماس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات جنگ بندی سے متعلق مصر اور قطر کی تجویز کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button