ایران اپنی ارضی سالمیت کے تحفظ میں ذرہ برابر تذبذب نہیں کرے گا، ناصر کنعانی
شیعہ نیوز: ایران کے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایران کے تینوں جزائر کے بارے میں عرب و روس تعاون اسمبلی کے بیان میں کئے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ ایران اپنی ارضی سالمیت کے تحفظ میں ذرہ برابر تذبذب نہیں کرے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے مراکش میں عرب روس تعاون اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں بیان میں ایران کے تینوں جزائر کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں کی جمعرات کو تردید اور مذمت کی۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کے ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک جزائر جو خلیج فارس ميں واقع ہیں، ہمیشہ سے ایران کی ملکیت رہے ہيں اور یہ تینوں جزائر ایران سے کبھی نہ جدا ہونے والے حصے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورت حال عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے، انٹرنیشنل ریڈ کراس
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، اپنی ارضی سالمیت اور ان تینوں جزائر پر اپنے حق کو ایسا موضوع نہيں سمجھتا جس پر بات چیت کی جا سکے اور اس سلسلے میں ہر فریق کی جانب سے کئے جانے والے ہر دعوے کو مسترد سمجھتا ہے اور کسی بھی صورت میں وہ اپنے حق سے پيچھے نہیں ہٹنے والا۔
انہوں نے اچھے پڑوس اور پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تمام جنوبی و شمالی پڑوسیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دو طرفہ اور علاقائی گنجائشوں کے پیش نظر باہمی تعلقات میں استحکام کی سمت قدم بڑھائيں اور کچھ بے بنیاد دعوؤں کو بار بار دوہرانے سے بچيں۔
کنعانی نے زور دیا کہ ارضی سالمیت کے تحفظ میں ذرہ برابر تذبذب نہیں کرے گا۔