مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران صیہونی حکومت کی کسی بھی غلطی کا فیصلہ کن جواب دے گا، میجر جنرل موسوی

شیعہ نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے فوج کے کمانڈر انچیف کے حوالے سے کہا ہے کہ میجر جنرل موسوی نے تاکید کی ہے کہ اگر صیہونی حکومت سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو وہ ضرور اس کا خمیازہ بھگتیں گے اور ایران کی مسلح افواج کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

ابراہیم رضائی نے پارلیمنٹ کے بعض ارکان کی آرمی چیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ میجر جنرل موسوی نے فوج کی حالیہ بحری مشق "IMEX 2024” کی طرف اشارہ کیا جس میں 3 ممالک کے بیڑے اور 11 ممالک کے مبصرین موجود تھے، اور بتایا کہ یہ مشق پرامن طریقے سے انجام پائی۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار ضلع کرم میں شیعوں کو نسل کشی کی جا رہی ہے ، مولانا مدثر حسین توحیدی

میجر جنرل موسوی نے آپریشن وعدہ صادق 2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران صیہونی حکومت کی کسی بھی غلطی کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج صیہونی دشمن کو سخت ضرب لگانے کے لیے تیار ہیں اور امریکہ کو چاہیے کہ اس مجرم اور بچوں کو مارنے والی حکومت کی حمایت بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button