دنیا

ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دیگا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

شیعہ نیوز: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردِعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے کھڑا رہے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے اپنے فوجی اہداف پر حملوں میں 4 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا تھا کہ ان اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button