ایران قابضین کو ان کی بزدلانہ کارروائی پر شرمسار کریگا، مسعود پزشکیان
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "مسعود پزشکیان” نے سوشل میڈیا پر "اسماعیل ھنیہ” کی شہادت کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ آج ایران اپنی خوشی و غمی میں شریک، استقامتی محاذ کے قابل فخر ساتھی، فلسطینی مقاومت کے بہادر رہنماء اور شہید قدس اسماعیل ھنیہ کے غم میں سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے اُن کا فاتح ہاتھ بلند کیا اور آج انہیں اپنے کندھوں پر جہان ابدی کی جانب رخصت کروں گا۔ شہادت خدا کے بندوں کا ہنر ہے۔ دو عظیم اقوام ایران و فلسطین کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔ مظلوموں کے دفاع اور استقامتی راستے پر سفر پوری تن دہی سے جاری رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی علاقائی سالمیت، عزت اور وقار کا دفاع کرے گا۔ ایران قابضین کو ان کی بزدلانہ کارروائی پر شرمسار کرے گا۔ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ ۃ۔ واضح رہے کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھنیہ گزشتہ روز ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچے تھے، جہاں انہیں گزشتہ شب تہران ہی میں ان کی رہائش گاہ پر شہید کر دیا گیا۔