مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی عوام کا حالیہ فتنوں میں امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایرانی عوام ہوشیار اور بیدار ہیں اور حالیہ واقعات میں انہوں نے بہت ہی ہوشیاری کے ساتھ خود کو بلوائیوں سے الگ کرلیا۔

جنرل حسین سلامی نے تہران میں رضا کار فورس بسیج کے بانوے ہزار شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن کوئی حرکت کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم ان کا سرکچل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ ہفتوں کے دوران سامراج اور خاص طور پر امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن حالیہ فتنوں کے دوران ایرانی عوام سے ملنے والی پئے در پئے شکستوں کا حساب برابر کرنا چاہتا تھا کہا کہ دشمن ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو ملک کے اندرونی واقعات سے جوڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن عوام کی ہوشیاری سے وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے۔

جنرل حسین سلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی عوام نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اپنی قومی اور اسلامی اقدار کا بھرپور دفاع کیا ہے کہا کہ ایران پوری استقامت و پائیداری کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھے گا اور جلد ہی دنیا کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہوجائے گا ۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالم اسلام اس وقت انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے کہا کہ شامی ، یمنی اور عراقی عوام آج امریکہ ، صیہونی حکومت اور آل سعود کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی خود مختاری کا دفاع کررہے ہیں ۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ علاقے کے عوام امریکہ کوگوشہ نشین اور ذلیل کردیں گے اور امریکہ آہستہ آہستہ عالمی جغرافیہ کے نقشے پر بالکل حاشیے پر چلا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button