مشرق وسطی

ایرانی فوج دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگومیں ایران کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری کررکھی ہے اور اس سلسلے میں فوج کو تربیت بھی دی جاچکی ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے گوناگوں فتنوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مسلح افواج کی تیاری اور آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج نے مختلف جلسات میں دشمن کے فتنوں کے مختلف پہلوؤں کا بڑے غور و خوض سے جائزہ لے رکھا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اور تدبیریں بھی طے کررکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے فتنوں کو ناکام بنانے کی راہیں بھی مشخص کی گئی ہیں اور ایرانی مسلح افواج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button