مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: ایران

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر صہیونیوں نے اپنے ظالمانہ حملے میں متعدد فلسطینی نمازیوں کے شہید اور زخمی کردیا۔ صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے ایک بار پھر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ خطیب زادہ نے فلسطینی شہیدوں کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی جبکہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر حاصل ہے۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران فلسطینیوں کی حمایت کو اپنا دینی، مذہبی، اخلاقی اور سیاسی فریضہ سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button