مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی میزائلی حملے نے امریکی فوجی طاقت کو خاک میں ملادیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکہ کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا۔

تہران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں گذشتہ ہفتے آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جانے والی تاریخی نماز جمعہ میں تہران کے دسیوں لاکھ نمازیوں اور انقلابیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر نماز جمعہ میں تاریخی شرکت کرکے آیت اللہ خامنہ ای، امام خمینی اور شہدا کی امنگوں اور مشن سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے عراق میں امریکہ مخالف ملین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دلیر اور شجاع عوام نے جمعہ کو غیر معمولی ملین مارچ کرکے ایک اور یوم اللہ کی بنیاد رکھی ہے جنھوں نے علاقے کی دیگر مسلم اقوام کی طرح امریکہ مردہ باد کے نعروں سے امریکی ایوانوں پر لرزہ طاری کردیا۔

انہوں نے امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم اقوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button