مشرق وسطی

ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ میں ویٹو حق پر نظرثانی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے ایک بار پھر اراکین سلامتی کونسل کی ویٹو پاور پر نظرثانی سے متعلق اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اپنے اقدامات سے متعلق عالمی برادری کے سامنے جوابدہ ہے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا اس کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن اس ذمہ داری کے بارے میں کونسل کی موجودہ اور ماضی کارکردگی پر ایک نظر ڈالنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کونسل اس حوالے سے ہماری توقعات کو پورا نہیں کر سکتی ہے۔

روانچی نے مزید بتایا کہ اس کونسل کے اقدامات شفاف، جوابدہ اور قوانین کے مطابق نہیں ہیں جس کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کو صرف ایک آپشن نہیں سمجھا جاتا، بلکہ واحد حل سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button