مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی قوم انتخابات کی اصل فاتح ہے: آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی بھر شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا:انتخابات میں ایرانی قوم قاتح ہوئی ہے۔ ایرانی قوم کا پختہ عزم ہرمشکل پر غالب آگیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اٹھارہ جون کے انتخابات میں ایرانی عوام نے ولولہ انگیز اور پرجوش شرکت کے ذریعہ اپنی تابناک اور درخشاں تاریخ میں ایک نئۓ باب کا اضافہ کیا ہے، جوملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر آپ کے ہجوم کے دلکش مناظر، پختہ عزم، امیدوں سے معمور دل اور بیدار نظر کی واضح علامتیں ہیں۔ ایرانی قوم کل کے انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ہے جس نے معاشی مشکلات، انتخابات میں عدم شرکت کے سلسلے میں منافقین اور مخالفین کے پروپیگنڈے، کوروناوائرس کی عالمی وبا اور انتخابات کے ابتدائی مراحل میں بعض موانع کے باوجود انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایرانی قوم نے انتخاباتی میدان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کیا۔ ایرانی قوم کا پختہ عزم تمام رکاوٹوں پر غالب آگيا جن میں معاشی مشکلات ، دشمنوں کے پروپیگنڈے ،کوروناوائرس کی بیماری اور انتخابات کے ابتدائی مراحل میں بعض مشکلات شامل ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: میں اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس امتحان میں ایرانی قوم کو سرافرازی ، سربلندی عطا کی اور اپنی رحمت سے نوازا۔ صدارتی انتخابات اور بلدیاتی کونسلوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انھیں سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس عظیم قوم کی مخلصانہ خدمت کو اپنے لئے فخر سمجھیں اور اس قوم کی قدر کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انتخابات سے متعلق تمام اداروں گارڈین کونسل ، وزارت داخلہ اور دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنھوں نے صاف و شفاف انتخابات منعقد کرانے کے سلسلے میں اپنے وظائف اور ذمہ د اریوں پر عمل کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کو سلام پیش سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ وہی اس ملک کے اصلی مالک ہیں اور حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button