مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی قوم نے امریکہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر قدرت کے ساتھ انقلاب اسلامی کےراستے پر گامزن رہنے کو ثابت کردیا ہے۔

جنرل سلامی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں قوی اور قدرتمند ہونے کے سلسلے میں ’’ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت اور تدبیر‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہماری طاقت اور قدرت ہماری سعادت اور نجات کا راستہ ہے اور ہم اس وقت قوی اور مضبوط ہوں گے جب جدید علوم و فنون کے شعبہ میں خاطر خواہ پیشرفت کریں گے۔

جنرل سلامی نے ’’ روایت پدر خواندہ‘‘ نامی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اہم ہے۔ اس کا مطالعہ بھی بہت ہی اہم ہے اس کتاب کا جائزہ لینے سے ہمیں پتہ چل جائےگا کہ ہم نے کیوں ملک کو امریکی طاغوتی طاقت کے شکنجوں سے نجات دلائی اور ایران کس طرح آج انقلاب اسلامی کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے قربانی پیش کرکے امریکہ کا مکروہ، ناپاک اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے اور آج بھی ایرانی قوم ، امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بر سرپیکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button