
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران تعلقات کوفروغ دینے پرایرانی سفیرکی خدمات کوسراہا اور پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب ایرانی سفیرنے پاک ایران سرحد پرامن قائم کرنے کی کوششوں پر آرمی چیف کو سراہا جبکہ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکی بھی تعریف کی۔