مشرق وسطی

ایرانی اسپیکر کا شام میں استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر زور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شامی قومی سالمیت کے نقصان سے شامی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھرپورتعاون کرےگا۔

تہران میں شامی سفیر ’’ عدنان محمود‘‘ سے ملاقات میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران شام میں عدم استحکام کا خاتمہ چاہتا ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے شامی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔

شام کے سفیر عدنان محمود کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود ترکی بدستور حملے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شام سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

عدنان محمود نے شام میں قیام امن سے متعلق ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی منصوبے کی شکست کیساتھ ترکی کے ذریعے شام میں سیکورٹی زون بنانے کو رکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button