ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کا خطرناک منصوبہ ناکام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ عسلویہ میں تیل تنصیبات پر دہشت گردوں کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیاہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کل رات عسلویہ تیل تنصیبات پر بلوئیوں اور شرپسند عناصر کے حملوں کی منصوبہ بندی کے ناکام ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ دشمن اس کوشش میں تھے کہ عسلویہ تیل تنصیبات پر حملہ کر کے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر یمن کی فوج اور عوامی فورس کے ڈرون حملوں کا بدلہ لیا جائے جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیراطلاعات نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ عسلویہ میں تیل پائپ لائن اور شیراز میں ٹیلی کمیونیکیشن اور فوجی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔