ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی خواتین کی تنظیم کوڈ پنک کی بانی نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی روشن خیالی کے ذریعے امریکہ کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے۔
کوڈ پنک کی بانی میڈیا بینجامن نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روشن خیالی کی ایسی آواز ہیں جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو عالمی رائے عامہ کے درمیان رسوا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی وزیر خارجہ کی واضح اور منطقی آواز سے خوفزدہ ہے اور پابندیوں کے ذریعے اسے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔امریکہ کی جنگ مخالف رہنما کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف پابندیوں نے ٹرمپ اور ان کے وزیر خارجہ کے دوغلے پن کو واضح کردیا ہے جو بار بار ایران سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
میڈیا بینجامن نے کہا کہ اس اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ موجودہ صورتحال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہماری حکومت، ایران کے وزیر خارجہ سے رابطے میں رہے۔
خواتین امن تنظیم کوڈ پنک کی رہنما نے کہا کہ ظریف کے بیانات سے ظاہر ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے جبکہ امریکہ نے اس سے پسپائی اختیار کرکے وعدہ خلافی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمل اور بیانات کے ذریعے دنیا والوں کو بتادیا ہے کہ امریکہ ایک باغی ریاست ہے۔