مشرق وسطی

ایرانی فضائیہ کا جوہری تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی مشقوں کا آغاز

شیعہ نیوز : ایران کی فضائیہ کے خصوصی یونٹ نے ملک میں جاری بڑے پیمانے کی فوجی مشقوں کے دوران جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لئے خصوصی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی تینوں مسلح افواج کے بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جو اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں قتل و غارت گری سے مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حماس

مشقوں کے پہلے مرحلے کے دوران، فضائیہ کے دفاعی یونٹس نے وسطی ایران میں نطنز جوہری پلانٹ کے تحفظ کے لئے خصوصی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ روز ایران کی فضائیہ کے سینئر کمانڈر جنرل شادمانی نے کہا کہ ملک کی حساس تنصیبات کے قریب نئے فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ نصب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button