مشرق وسطی

ایرانی سفیر کی عراقی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: عراق کے صدر نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے 3 اسرائیلی خواتین مغویوں کو رہا کردیا

اس ملاقات میں علاقائی سلامتی اور عالمی امن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

عراقی صدر نے خطے میں استحکام اور امن کی سمت میں دونوں ممالک کے تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عراق کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button