ایرانی سفیر کی طالبان گورنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
شیعہ نیوز:ایرانی سفیر نے طالبان گورنر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، کابل میں ایران کے قائم مقام سفیر علیرضا بیگدلی نے افغانستان کے صوبہ بامیان کے طالبان گورنر مولوی سرحدی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : امام حسین علیہ السلام کا انقلاب یہی پیغام دیتا ہے کہ بقا کا معیار صرف طاقت نہیں، بلکہ عدل، انصاف اور انسانیت ہے، علامہ جواد نقوی
اس دوران ایران اور افغانستان کے درمیان صحت اور طبی تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے بامیان میں شیعہ علماء کی کونسل سے بھی ملاقات کی۔ کونسل کے اراکین نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے سے اسلامی اتحاد کو تقویت ملے گی اور دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔
بیگدلی نے بامیان شہر کی تاریخی یادگاروں کا بھی دورہ کیا اور دونوں ملکوں کے بین الصوبائی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔