
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
دہشتگردانہ حملے میں 16 فوجیوں کی شہادت پر ایرانی سفیر کا تعزیتی پیغام
ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام خاص طور پر شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں
شیعہ نیوز: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دہشت گردی کے واقعے میں ملک کے 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر صدمے سے دوچار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام خاص طور پر شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے شہداء اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔”