مشرق وسطی

ایران و عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران-امریکہ مذاکرات سے پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ملاقات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی دعوت پر تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے ایران آئے جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم شہید مقاومت کے راستے پر گامزن بہادر اور مضبوط لیڈر ہیں

ملاقات کے دوران سید عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب کی فورم میں شرکت کا شکریہ ادا کیا اور اسے دنیا خصوصا پڑوسی ممالک کے مابین مشاورت اور تعاون کا ایک قیمتی موقع قرار دیا تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ اور مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سلطان عمان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button