دنیا

ایران و برازیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ اور عالمی امور پر گفتگو

شیعہ نیوز: ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی سلامتی، بین الاقوامی قانون کی بالادستی اور صہیونی و امریکی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں برکس ممالک کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے میزبان وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عراقچی نے برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی پر برزیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تنظیم کے کردار کو عالمی سطح پر کثیرالجہتی تعاون اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں انتہائی اہم قرار دیا اور ایران و برزیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

انہوں نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر کی گئی فوجی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت پر برزیل کے اصولی اور مضبوط مؤقف کی تعریف کی اور واضح کیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے یہ غیرقانونی حملے نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی تھے بلکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام اور سفارت کاری کی بنیادوں پر ایک بے مثال حملہ شمار ہوتے ہیں، جن کے خطے کے امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

عراقچی نے صہیونی حکومت کے اقدامات اور امریکہ و بعض یورپی ممالک کی ہمہ جہت حمایت کو جنگ و جارحیت کے کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں اور خطے کے عوام پر جاری صہیونی مظالم و جارحیت کو روکنے کے لیے تمام حکومتوں پر قانونی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button