خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنے کے بارے میں ایرانی کمانڈر کا امریکیوں کو انتباہ
شیعہ نیوز:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ اگر بڑے شیطان اور اس کے چیلوں نے ایک بھی ایرانی بحری جہاز پر بری نظر ڈالی تو ان کی تمام توانائیوں اور ان کے بحری جہازوں کے خلاف اتنا سخت اقدام کریں گے کہ وہ اعتراف کر لیں گے کہ وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جیسا کہ بارہا ہو چکا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکیوں اور ان تمام افراد نے کہ جنھوں نے گذشتہ چوالیس برسوں کے دوران اسلامی انقلاب کے خلاف جو بھی کر سکتے تھے انجام دیا، انھیں ایک بار تو کامیابی ملنی چاہیے تھی جبکہ وہ ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوئے اور خود دشمنوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران انھوں نے جو اقدامات کیے ان میں وہ ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوئے۔
سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ امریکہ کی وزیر خزانہ نے کہ جو ایران کے خلاف اقتصادی اور ثقافتی جنگوں پر عمل درآمد کی انچارج ہیں، اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوالیس برسوں کے دوران ہم نے ہر کام کیا لیکن ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔