پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے وفد کے ہمراہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ملک میں فرقہ وارانہ عصبیت کو ختم کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیں اور وہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں طلباء کامیابی کیلئے تعلیمی استعداد کے ساتھ آئمہؑ کی تعلیمات سے مربوط رہیں

حسن نوریان نے کہا کہ ان حساس حالات میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کی تنظیمیں اور ان تنظیموں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر قابل مبارکباد ہیں، جو تمام مسالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button