پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی جوابی حملوں نے صہیونیت کے تکبر کو خاک میں ملادیا ، علامہ ساجد نقوی

صہیونیوں کے زوال کا آغاز ہوچکا، فلسطین، غزہ کو کھنڈر بنانے والے قابض صہیونی خود عبرت کا نشان بن رہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ متحد ہوکر ایران کا ساتھ دیں تاکہ قابض سامراجی صہیونیوں کو تاریخی شکست ہو سکے

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بار پھر ایران پر سامراجی صہیونیوں کی کھلی جارحیت اور جنگ مسلط کرنے بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوابی حملوں نے صہیونیت کے تکبر کوخاک میں ملادیا،صہیونیوں کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے، موجود ہ صورتحا ل کے مطابق فلسطین ، غزہ کو کھنڈر بنانے والے قابض صہیونی ٹولہ خود عبرت کا نشان بن رہا ہے۔

طاقت کے نشے میں چورصہیونیوں کے مراکز کی ایران کے ہاتھوں تباہی و بربادی کے مناظر پوری دنیا دیکھ رہی ہے، صہیونیوں کی ملٹری بیسز،انفراسٹریکچر،بلند و بالا عمارتیں سب مٹی کا ڈھیر اور کھنڈر بن رہے ہیں ، جس سے مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کی عوام کے زخموں پر مرہم اور دکھوں کا مداوا ہو رہا ہے، دوسری جانب صہیونیوں کی جانب سے ایران پر حملوں و کھلی جارحیت اور جنگ پرپاکستانی عوام برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، شہدائے ایران کیلئے مجلس ترحیم

قائد ملت جعفریہ نے صہیونی حملوں میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران ، کمانڈرز،سائنسدانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم و ملت کی جانب سے ایک بار پھر دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار،تعزیت و تسلیت اور شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعافرمائی۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کیلئے یہ سنہری موقع اور وقت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ متحد ہوکر ایران کا ساتھ دیں تا کہ قابض سامراجی صہیونیوں کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے تاریخی شکست سے دوچار اور بیت القدس، فلسطین ،غزہ کو آزاد کرایا جاسکے۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے 20 جون کو خطبات جمعہ میں اور بعد از نماز جمعہ ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے سامراجی صہیونیوں کے حملوں کیخلاف بھرپور احتجاج کئے جانے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button