مشرق وسطی
ایرانی وزیر دفاع وینزویلا پہنچ گئے
شیعہ نیوز :ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ دسویں ایران وینزویلا مشترکہ اقتصادی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور وینزویلا کی دسویں مشترکہ اقتصادی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر دفاع اور نائب آج بدھ کی صبح کراکس پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع وینزویلا میں جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے دسویں اجلاس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں رواں برس 21 پاکستانیوں کے سر قلم
دو روزہ دورے کے دوران ایرانی وزیر دفاع وینزویلا کے وزرائے صنعت، تیل، معیشت اور دفاع کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر دفاع کے دورے کا اختتام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کے ساتھ ہوگا۔